Tuesday, 22 September 2020, 10:23:10 am

مزید خبریں

 
مقبوضہ جموں وکشمیر میں منگل کو مکمل ہڑتال کی گئی
August 11, 2020

بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں وکشمیر میں سینئر حریت رہنما شیخ عبد العزیز کی شہادت کی 12ویں برسی کے موقع پر آج(منگل) مکمل ہڑتال کی گئی ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی تھی جبکہ دیگرتمام حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے اس کی حمایت کی تھی۔
شیخ عبد العزیز کوبھارتی فوجیوں نے 2008 ء میں آج کے دن سرینگر سے کنٹرول لائن کی طرف ایک مارچ کی قیادت کرتے ہوئے گولیاں مار کر شہید کردیاتھا۔
تمام بڑے شہروں اور قصبوں میں بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کیلئے کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کی گئی تھیں جبکہ فوجیوں کی بھاری تعداد کو تعینات کیاگیا تھا ۔ فوجیوں نے ضلع کپواڑہ کے علاقے لال پورہ میں چھاپوں کے دوران تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
عمر عادل ڈار ، یاسمین راجہ اور تحریک وحدت اسلامی سمیت حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے شہید رہنماء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ادھر شوپیاں میں بھارتی فوجیوںکے ہاتھوں ایک اور جعلی مقابلے میں تین لاپتہ کشمیری مزدوروں کے قتل پر وادی کشمیرمیں شدید تنقید کاسلسلہ جاری ہے۔