Saturday, 19 September 2020, 07:53:06 am
کور کمانڈرز کانفرنس میں جغرافیائی سٹریٹیجک اور قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال
August 11, 2020

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں منگل کے روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں234 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔

کانفرنس میں جغرافیائی سٹرٹیجک اور قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کانفرنس میں کنٹرول لائن' پاک افغان سرحداور داخلی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ بھی لیاگیا۔
کانفرنس میں افغان مصالحتی عمل پر پیش رفت کو سراہا گیا اور افغانوں کے درمیان جلد مذاکرات کے آغاز کی امید کا اظہار کیا گیا۔
بری فوج کے سربراہ نے افواج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کرونا وائرس اور ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے میں سول انتظامیہ کی مدد کرنے پر ان کوششوں کی تعریف کی۔
بری فوج کے سربراہ نے سیلاب کی موجودہ صورتحال کے دوران چوکس رہنے اور حفاظتی اقدامات پر زور دیا۔