Tuesday, 22 September 2020, 08:22:55 am
قانون ہاتھ میں لینے والے افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی،وزیرقانون پنجاب
August 11, 2020

پنجاب کے وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ لاہور میں قومی احتساب بیورو میں مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز کی پیشی کے موقع پر قانون ہاتھ میں لینے والے افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے منگل کے روز لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ لیگی کارکنوں نے نیب لاہور کی عمارت پر پتھراؤ کیا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں اور مناسب تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔
صوبائی وزیر قانون نے نیب آفس پر مسلم لیگ نون کے کارکنوں کا حملہ چینلز پر دکھانے پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔
صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ مسلم لیگ نون نے اپنے بدعنوان رہنماؤں کو بچانے کیلئے تمام حدیں پار کر دیں۔