Saturday, 20 April 2024, 07:53:44 am
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں شیخ عبد العزیز کے یوم شہادت کے موقع پر مکمل ہڑتال
August 11, 2020

File Photo

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سینئر حریت رہنماء شیخ عبد العزیز کے 12ویں یوم شہادت کے موقع پر آج (منگل) مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے ۔ شیخ عبد العزیز کوبھارتی فوجیوں نے 11 اگست 2008 ء کو اس وقت شہید کردیاتھا جب وہ جموں کے ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے کی گئی وادی کشمیر کی اقتصادی ناکہ بندی کیخلاف سرینگر سے کنٹرول لائن کی طرف ایک مارچ کی قیادت کر رہے تھے۔ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے شہید حریت رہنما کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں۔بھارتی قابض انتظامیہ نے شیخ عبدالعزیز کی شہادت کی برسی کے موقع پر بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کی غرض سے لوگوں کو گھروں میں محصور رکھنے کیلئے پابندیوں میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.