Tuesday, 22 September 2020, 09:11:28 am
او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کی اسرائیل کی طرف سے فلسطینی اراضی غیرقانونی طور پر ضم کرنے کے منصوبے کی مذمت
August 11, 2020

اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزاد کمیشن نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی اراضی کے غیر قانونی الحاق کے منصوبے کی شدید مذمت کی ہے۔

کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے جس سے فلسطینیوں کی سماجی واقتصادی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہوںگے۔