Tuesday, 23 April 2024, 09:56:39 pm
اقلیتوں کا قومی دن آج منایا گیا
August 11, 2020

آج (منگل) اقلیتوں کا قومی دن منایا گیا جس کا مقصد ملک کےلئے مذہبی اقلیتوں کی خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

 یہ دن منانے کا مقصد پاکستان کے قیام اور قومی تعمیر میں اقلیتوں کے کردار اور قربانیوں کا اعتراف کرنا ہے۔

 اس دن کی مناسبت سے اقلیتی برادری کے ارکان کی طرف سے ملک بھر میں سیمیناروں اور سماجی اجتماعات سمیت مختلف پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔

صدرڈاکٹرعارف علوی نے قوم پرزوردیاہے کہ وہ تمام تعصبات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے معاشرے میں برداشت ،سماجی مساوات اوربھائی چارے کے جذبے کوبرقراررکھے۔انہوں نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر،جوآج (منگل) منایاجارہاہے ،اپنے پیغام میں کہاکہ اس دن ہم سب اعادہ کرتے ہیں کہ انفرادی طورپرپاکستانی شہری اپنے ساتھی ہم وطنوں کاخیال رکھنے کے فرض کوپوراکریں گے۔صدرنے اس عزم کااعادہ کیاکہ ملک میں بسنے والے تمام طبقات سے یکساں سلوک اوراحترام کیاجائے گا تاکہ ملک ترقی اورخوشحالی کی راہ پرگامزن ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں اس دن کی بے حداہمیت ہے کیونکہ پوری قوم قائداعظم محمدعلی جناح کی طرف سے 11اگست1947 ء کوآئین سازاسمبلی میں کئے جانے والے اس وعدے کے ساتھ اپنی پاسداری کااعادہ کرتی ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کاتحفظ کیاجائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.