Saturday, 24 August 2019, 04:06:14 pm
صوبائی حکومت کا عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے نیا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
August 11, 2019

پنجاب حکومت نے شہروں اور دیہی علاقوں میں لوگوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ایک نیا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج لاہور میں ایک اجلاس میں پروگرا م کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے پر پچیس ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ مالی سال کے بجٹ میں صوبے کے دور دراز علاقوں کی ترقی کیلئے مزید فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت شہروں میںصفائی اور نکاسی آب کا معیاری انتظام یقینی بنانے کے علاوہ پینے کا صاف پانی بھی مہیا کیاجائے گا۔انہوںنے کہا کہ معطل شدہ واٹر سپلائی اور سیوریج کی سکیمز کی بحالی کے لئے اقدامات کیے جائیں گے۔عثمان بزدار نے کہا کہ صفائی کے پروگرام کی بہتری کے لئے ضروری مشینری خریدی جائے گی۔