Saturday, 24 August 2019, 04:17:47 pm

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی الحاق کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھائیں گے،وزیرخارجہ
August 11, 2019

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی الحاق کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھائے گا ۔ اتوار کے روز مظفر آباد میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے آزاد کشمیر پہنچ گیا ہوں۔شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم عالمی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں دکھا رہا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ وزیر خارجہ کشمیریوں کے ساتھ عید منانے کیلئے آزاد کشمیر میں پہنچے ہیں۔