Friday, 19 April 2024, 06:41:18 am
کراچی:طوفانی بارش کے بعد کرنٹ لگنے کے واقعات میں چھ افراد جاں بحق
August 11, 2019

کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران طوفانی بارش کے بعد کرنٹ لگنے کے واقعات میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

 شہر کے مختلف حصوں میں ہلکی اور شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے اور نشیبی علاقےزیرآب آگئے ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

ادھر سندھ کےوزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ بحری امور کے وفاقی وزیر علی حیدر زیدی، وزیربلدیات سید ناصر حسین اور میئر کراچی وسیم اختر نے جمع شدہ پانی کی نکاسی کا جائزہ لینے کےلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش 150 اعشاریہ چھ ملی میٹرسرجانی ٹاون میں ہوئی جبکہ گلشن حدید میں149 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ائر پورٹ پر126 ملی میٹر جبکہ لانڈھی میں 117 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی ۔

محکمہ موسمیات نے آج (اتوار) شہر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے جو کل (پیر) تک جاری رہے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.