Thursday, 25 April 2024, 10:12:34 pm
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جا رہی ہے
August 12, 2019

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں قوم  عیدالاضحی مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منارہی ہے۔دن کاآغاز مساجد میں امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی ، سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائوں سے ہوا۔ملک کے تمام شہروں،قصبوں اور دیہات کی مساجد ، عید گاہوں اور کھلے مقامات پر عید کے اجتماعات ہوئے۔ نماز عید کے بعد لوگ سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کررہے ہیں۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے آج فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز عید ادا کی۔بعض اسلامی ملکوں کے سفیروں نے بھی صدر کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔بعد میں صدر لوگوں کے ساتھ گھل مل گئے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ اسلام آباد میں عید کی نماز ادا کی۔

 پنجاب کے گورنرچودھری غلام سروراوروزیراعلیٰ سردارعثمان بزدارنے بادشاہی مسجدمیں عید کی نمازاداکی۔

سندھ کے وزیراعلیٰ سیدمرادعلی شاہ نے کراچی میں کمشنرآفس کے قریب یوسف مسجدمیں عید کی نمازاداکی۔

کوئٹہ میں مساجد، عید گاہوں، کھلی جگہوں اور امام بارگاہوں سمیت دو سو سے زائد مقامات پر عید کی نماز ادا کی گئی جبکہ عیدکامرکزی اجتماع کوئٹہ میں عیدگاہ توغی روڈپرہوا۔

مظفرآباد میں عیدکابڑااجتماع مرکزی عیدگاہ میں ہوا۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی ،آزادجموں وکشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ہزاروں لوگوں نے عید کی نمازاداکی اوربھارتی مظالم کا شکارکشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کااظہارکیا۔علمائے کرام نے اپنے خطبوں میںدن کی اہمیت کواُجاگرکیا۔انہوں نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدیدمذمت کی اوراسلامی تعاون تنظیم، اقوام متحدہ اورعالمی برادری پرزوردیاکہ وہ وادی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کاسختی سے نوٹس لیں۔بعدمیں مرکزی عیدگاہ مظفرآباد سے اظہاریکجہتی کے سلسلے میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی ،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان، سابق وزیراعظم اورپاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر بیرسٹرسلطان محمودچودھری، آزادجموں وکشمیرکابینہ کے ارکان مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور نمائندوں اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے بڑی تعداد میں ریلی میں شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے بینرزاورپلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پرآزادی کے حق اوربھارت مخالف نعرے درج تھے۔ انہوں نے بھارتی آئین کے آرٹیکلز 370اور35-Aکی منسوخی کے خلاف اور بھارت کشمیرچھوڑ دوکے واشگاف نعرے بھی لگائے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اوراُن کے مظفرآباد کے دورے کامقصد پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے یکجہتی کاپیغام دیناہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور کشمیرناقابل جدا ہیں جوکشمیرکے نصب العین کے لئے متحد ہیں ۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ کشمیراورپاکستان کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔

خیبرپختونخوامیں عیدکامرکزی اجتماع پشاورمیں چارسدہ روڈپرہوا۔اِسی طرح تین سوسے زائدمساجدعیدگاہوں اورکھلے مقامات پربھی عیدکے اجتماعات ہوئے۔نمازعیدکے بعدلوگ سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کررہے ہیں۔خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان،وزیراعلیٰ محمودخان اوروزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے گورنرہائوس پشاورمیں عیدکی نمازاداکی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.