Friday, 29 March 2024, 06:47:00 pm
سی پیک کےتحت سکھی کیناری پن بجلی منصوبےکاتعمیراتی کام جاری
August 11, 2018

خیبرپختونخوا میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت سکھی کیناری پن بجلی منصوبے کا تعمیراتی کام جاری ہے۔خیبرپختونخوا کے توانائی کے ترقیاتی ادارے کے ترجمان نے ریڈیوپاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ چینی کمپنی دریائے کنہاڑ پر بجلی گھر تعمیر کررہی ہے ۔یہ منصوبہ تقریباً دو ارب ڈالر کی لاگت سے 2022ء کے آخر تک مکمل ہوگا ۔اس بجلی گھر سے آٹھ سو ستر میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ۔ترجمان نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت کو اس منصوبے سے سالانہ ایک ارب تیس کروڑ روپے آمدن ہوگی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.