Friday, 19 April 2024, 10:01:03 pm
وینٹی لیٹرز پرموجود کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بتدریج کم ہو رہی ہے،اسدعمر
July 11, 2020

منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد صحت کے تحفظ اور روزگار جاری رکھنے کے لئے ناگزیر ہے۔آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ دو ہزار 969 مریض آکسیجن پر اور 546 وینٹی لیٹر پر تھے۔اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ روز یہ تعداد کم ہو کر 28 فیصد رہ گئی اب ایک ہزار 762 مریض آکسیجن پر اور 394 وینٹی لیٹر پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد اور اس سے کہیں زیادہ عوام کا رویہ اس کامیابی کا ثبوت ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.