Wednesday, 12 August 2020, 08:32:39 am
چودھری فواد کاآئندہ 10برسوں میں ملک کو ٹیکنالوجی کی سپرپاوربنانےکےعزم کااعادہ
July 11, 2020

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر فواد حسین چوہدری نے پاکستان کو آئندہ10 سال میں ٹیکنالوجی کی سپر پاور بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق میڈ ان پاکستان منصوبے شروع کیے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں سینٹائزر سے ماسک تک آج نہ صرف ہم مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہوگئے ہیں بلکہ ان اشیاء کو برآمد کررہے ہیں۔ پاکستان میں سینٹائزر اور ماسک دستیاب ہیں اور انہیں بلیک میں فروخت نہیں کیا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ مرحلہ میں فیصل آباد میں 200 ایکڑ اراضی پر ہیلتھ سٹی قائم کی جائے گی جبکہ لاہور' کراچی اور اسلام آباد میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جارہے ہیں۔