Saturday, 20 April 2024, 06:15:22 pm
اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ اور پرامن احتجاج کی پابندیوں پر بھارت پرتنقید
July 11, 2020

File Photo 

اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ کی سہولت اور پرامن احتجاج کے انعقاد کی پابندیوں پر بھارت پر تنقیدکی ہے۔اظہاررائے کی آزادی کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے David Kaye نے ان خیالات کااظہار جنیوامیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشتہ سال پانچ اگست کو جموں و کشمیر کا انضمام کیا اور تمام سیاسی رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالتے ہوئے فوجی لاک ڈاؤن لگا دیا۔ڈیوڈکے نے کشمیری عوام کے لئے انٹرنیٹ سہولت کی بحالی کے لئے بھارت پر زور دیا۔انہوں نے بھارت کے دورے کے موقع پرمقبوضہ کشمیر تک رسائی کی اپنی اپیل کااعادہ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.