Saturday, 20 April 2024, 06:09:20 pm
عوام عیدالاضحی پرکوروناوائرس کےممکنہ پھیلائو کی روک تھام کے لئے قواعدوضوابط پرعمل کریں:ظفرمرزا
July 11, 2020

صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزانے عوام پرزوردیاہے کہ وہ عیدالاضحی پر کوروناوائرس کے ممکنہ پھیلائو کی روک تھام کے لئے قواعدوضوابط پرعمل کریں۔ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہاکہ ہمیں عیدالاضحی کے موقع پربڑے چیلنج کاسامناہوگا اور بحیثیت قوم ہمیں اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے مشترکہ ذمہ داری کامظاہرہ کرنا ہوگا اوراگرہم نے حفاظتی تدابیرپرعمل نہ کیاتو کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں ایک مرتبہ پھراضافے کاخدشہ ہوسکتاہے۔انہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ انہیں عید کی تعطیلات کے دوران غیرضروری سفراورسماجی میل جول سے گریزکرناچاہیے کیونکہ یہ پاکستان میں و باء کانقطہ عروج ہوگا۔انہوں نے کہاکہ عیدکے موقع پرلوگوں کے آپس میں گلے ملنے سے یہ وباء بڑھ سکتی ہے لہٰذا اس عید پرزیادہ سماجی میل جول سے اجتناب کرناچاہیے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.