Saturday, 20 July 2019, 06:32:51 pm
توانائی کی یکساں فراہمی اور دستیابی ہماری اولین ترجیح ہے،ندیم بابر
July 11, 2019

عالمی اقتصادی فورم کے صدر BORGE BAENDF نے جمعرات کے روزاسلام آباد میں پیٹرولیم کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر سے ملاقات کی ۔انہوں نے متبادل توانائی کی پالیسی ، توانائی کی بچت اور پیداوار سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ندیم بابر نے کہاکہ توانائی کی یکساں فراہمی اور دستیابی ہماری اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے عالمی اقتصادی فورم کے صدر کو بتایاکہ قابل تجدید توانائی کی پالیسی کا بڑ ا حصہ پن بجلی، شمسی اور ہوا کے ذریعے بجلی کی پیداوار پرمشتمل ہے ۔پالیسی کے تحت 2030 تک شفاف توانائی کی پیداوار بڑھ کر ساٹھ فیصد ہوجائے گی ۔عالمی اقتصادی فورم کے صدر نے پاکستان میں سلامتی اور توانائی کی بہتر صورتحال کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ فورم قابل تجدید توانائی کی پالیسی کے فروغ میں ہرممکن تعاون کرے گا ۔