Wednesday, 16 October 2019, 07:37:26 am
افغانستان کیلئے امریکی ایلچی نے طالبان کیساتھ مذاکرات کے حالیہ دور کو انتہائی تعمیر قرار دیا
July 11, 2019

افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا حالیہ دور تعمیری رہا ہے۔

امریکہ کے سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق خلیل زاد بیجنگ میں ہیں جس کا مقصد افغانستان میں سترہ سالہ جنگ کے خاتمے کیلئے جاری کوششوں میں تیزی لانا ہے۔ ترجمان نے زلمے خلیل زاد کے دورے کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں تاہم انہوں نے کہا کہ وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ پہلی بار امن معاہدے کے تمام چار اہم امور پر تعمیری پیشرفت ہوئی ہے۔