Saturday, 20 July 2019, 06:24:35 pm
سپورٹس بورڈ کے سابق ڈی جی بریگیڈئر(ر) عبدالحمید انتقال کرگئے
July 11, 2019

پاکستان سپورٹس بورڈ کے سابق ڈائریکٹر جنرل اور اولمپئین ریٹائرڈ بریگیڈئر عبدالحمید المعروف حمیدی آج راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔انہوں نے پاکستان ہاکی ٹیم کی طرف سے چار اولمپک گیمز میں ملک کی نمائندگی کی اور وہ 1960روم اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان تھے۔بین الصوبائی رابطے کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے حمیدی کی وفات کو بڑا نقصان قرار دیا ہے۔