Saturday, 20 July 2019, 07:19:46 pm

مزید خبریں

 
پاکستان نے کرتاپور راہداری کھول کر دنیا بھر کے لاکھوں سکھوں کے دل جیت لئے،تجزیہ کار
July 11, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت نے کرتاپور راہداری کھول کر دنیا بھر کے لاکھوں سکھوں کے دل جیت لئے ہیں۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹر خرم اقبال نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔معاشی ماہر ڈاکٹر نور فاطمہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت نے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے تمام فورموں کو استعمال کئے ہیں۔دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ میجر جنرل فاروق ملک نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے کرتاپور راہداری کھولنے جیسا اچھا اقدام کیا ہے لیکن بدقسمتی سے بھارت نے امن کے اس اہم اقدام کا مثبت جواب نہیں دیا۔