Friday, 18 October 2019, 11:47:04 am
پاکستان کی دولت مشترکہ رکن ممالک کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت
July 11, 2019

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انہوں نے دولت مشترکہ کے رکن ممالک کو چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت قائم کئے جانیوالے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے جمعرات کے روز لندن میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری روابط کا بہت بڑا منصوبہ ہے جس سے یقینی اورپائیدار اقتصادی ترقی ہو گی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یورپی ممالک کو پاکستان جیسے ملکوں سے ہنرمنداور نیم ہنرمندافرادی قوت کی درآمد کے لئے قانونی سہولت دینی چاہئے۔