Thursday, 19 September 2019, 07:37:47 pm

مزید خبریں

 
وزیر خارجہ کا صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے حکومتی عزم کا اظہار
July 11, 2019

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے اورا نھیں پاکستان کے آئین کے مطابق اظہار رائے کی آزادی کایقین دلایا ہے ۔انہوں نے جمعرات کے روز لندن میں ذرائع ابلاغ کی آزادی کے بارے میں ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے صحافت کے تقدس کو برقراررکھنے کا عزم کررکھا ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستانی معاشرہ متنوع خیالات اور مختلف رائے عامہ کی سرزمین ہے اور یہ آزادی اظہار کا پرجوش حامی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا میڈیا اب آزاد ، متنوع اور کئی ترقی پذیر ملکوں کی مانند طاقتور ہے اور یہ کئی ممالک سے آگے ہے جوکہ مخصوص ایجنڈے اور مفادات کیلئے کام کررہے ہیں ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جھوٹی خبروں کے دور میں واضح غیرجانبدار اور اہم خبروں کی ضرورت ہے ۔