Friday, 18 October 2019, 11:45:07 am
ملک کو درپیش موجودہ مسائل ماضی کے حکمرانوں کی غلطیوں کا نتیجہ ہیں،معاون خصوصی
July 12, 2019

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ادارہ جاتی اصلاحات جیسے سخت فیصلے کر رہے ہیں اور ملک میں فرسودہ نظام ختم کر رہے ہیں۔وہ جمعرات کو تیسرے پہر اسلام آباد میں سرسلطان محمد شاہ آغا خان سوئم کی 62ویں برسی کے موقع پر ایک سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں۔انہوں نے سرسلطان محمد شاہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان میں کلیدی کردار ادا کرنے والی شخصیات قومی اثاثہ ہیں جن کی خدمات کو اجاگر کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ سرسلطان محمد شاہ نے گوادر بندرگاہ کی خریداری میں مالی معاونت کی جو ان کی دوراندیشی کا مظہر تھی اور یہی بندرگاہ آج علاقائی روابط کا مرکز بن رہی ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوجوانوں کو قومی ہیرو کی خدمات سے سبق حاصل کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ لیڈر ہمیشہ طویل المدتی پالیسیوں پر توجہ دیتے ہیں جو آئندہ نسلوں کا تحفظ کرتی ہیں اور وہ قومی مفادات کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں۔