Saturday, 20 July 2019, 07:23:28 pm
قتیل شفائی کی اٹھارہویں برسی
July 11, 2019

اردو زبان کے ممتاز شاعر اور نغمہ نگار قتیل شفائی کی اٹھارہویں برسی  جمعرات کے روز منائی گئی۔

قتیل شفائی چوبیس دسمبر1919کو ہزارہ کے علاقے ہری پور میں پیدا ہوئے۔انہوں نے 1938 میں قلمی نام قتیل شفائی اپنایا۔ انہیں ادب کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں تمغہ حسن کارکردگی، آدم جی ایوارڈ، نقوش ایوارڈ اور اباسین آرٹس کونسل ایوارڈ عطا کئے گئے۔