Sunday, 15 September 2019, 11:28:58 pm
حکومت صوبے میں زچہ وبچہ کی صحت کے5 جدید ہسپتال قائم کررہی ہے،وزیر صحت
July 11, 2019

پنجاب کی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں زچہ وبچہ کی صحت کے پانچ جدید ہسپتال قائم کررہی ہے ۔

انہوں نے یہ بات آج عالمی یوم آبادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔

انہوںنے کہاکہ یہ دن منانے کا مقصد آبادی کی شرح دستیاب وسائل کے مطابق رکھنا اور معاشرے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔