Sunday, 15 September 2019, 11:49:03 pm
حکومت صنعتوں کی بحالی کیلئے چینی تجربات سے استفادہ کرے گی،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ
July 11, 2019

سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین زبیر گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں صنعتوں کی بحالی کیلئے چین کے تجربات سے استفادہ کیاجائے گا ۔

وہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں چین کے پچاس رکنی وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔زبیر گیلانی نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت صنعتی تعاون دونوں ملکوں کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کی طرف پہلا قدم ہے ۔سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین نے چینی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے حکومت کے مکمل تعاون کایقین دلایا ۔چین کے وفد کے سربراہ نے پاکستان کی اقتصادی اورسماجی ترقی میں ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے کے ممکنہ کردار کو اجاگر کیا۔پاکستان میں اقتصادی زونز کے قیام میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مختلف صنعتوں میں 30 سے 50 کروڑڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے ۔