Saturday, 20 July 2019, 06:54:34 pm
حکومت ختم نبوت سمیت تمام اسلامی قوانین کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے،وزیر قانون
July 11, 2019

وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ حکومت ختم نبوت سمیت تمام اسلامی قوانین کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔ جمعرات کو تیسرے پہر اسلام آباد میں وحدت امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سمیت پوری کابینہ اور حکومت اسلامی قوانین کا تحفظ کرے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور اسلام لازم و ملزوم ہیں اور پاکستان دوقومی نظریے کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا۔فروغ نسیم نے کہا کہ علمائے کرام بے راہ روی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم متحد ہو کر ملکی ترقی کے لئے کام کر سکتے ہیں۔اس موقع پر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر ڈاکٹر نور الحق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ''روڈ ٹو مکہ'' منصوبے میں پاکستان کی شمولیت سعودی عرب کا انقلابی قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے حاجیوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر تعاون کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملک علاقائی اور عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔وفاقی وزیر نے تیس لاکھ عازمین حج کے لئے بہترین انتظامات کرنے پر سعودی عرب کی خدمات کو سراہا ہے۔انہوں نے امت مسلمہ میں اتحاد اور بھائی چارہ قائم کرنے کے لئے کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔