Saturday, 20 July 2019, 07:13:54 pm
حکومت اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے کیلئے اہم سٹرٹیجک شعبوں پر توجہ دے رہی ہے،وزیراعظم
July 11, 2019

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم اور فروغ ہنر کے تکنیکی ماہرین، پالیسی سازوں اور اساتذہ کی تربیت سمیت اہم سٹریٹجک شعبوں پر توجہ دے رہی ہے تاکہ اقتصادی ترقی کو مستحکم کیا جا سکے۔اس موقع پر BORGE BRENDE نے کہا کہ NATIONAL ACCELERATOR پروگرام کا اجراء پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے اور ابھی یہ آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی ترجیحات ہمارے فورم کی خصوصی توجہ کا مرکز ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا فورم پاکستان کی اقتصادی خوشحالی کے لئے اپنا پلیٹ فارم دینے کو تیار ہے۔BORGE BRENDE نے وزیراعظم کے ویژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لئے حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس شعبے کو ترجیح دی گئی ہے۔انہوں نے خطے میں امن کے لئے وزیراعظم کے ویژن کو داد دی اور کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا کردار انتہائی مثبت ہے۔انہوں نے وزیراعظم کو اگلے سال جنوری میں ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کی پچاسویں سالگرہ پر ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔