Friday, 29 March 2024, 05:13:40 am
برطانیہ دفاعی چمپئین آسٹر یلیا کو شکست دیکر ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
July 11, 2019

 آج رات برمنگھم میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاہے۔ آسٹریلیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے49اوورز میں223 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ جواب میں انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 32.1اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اتوار کو لندن میں انگلینڈ کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.