قومی غذائی تحفظ کے وزیر سید فخر امام نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے لئے غیر ملکی زرمبادلہ کے حصول کے لئے زرعی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے۔ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرعی برآمدات کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دُور کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت معلومات اور ٹیکنالوجی کی بنیاد پر وضع کردہ طریقوں کے ذریعے پیداوار بڑھانے میں کسانوں کو سہولت فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں زراعت کے شعبے میں ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے پاکستان چین کی مدد حاصل کر رہا ہے۔