Saturday, 11 July 2020, 04:07:46 pm
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور وزارت صحت کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
June 11, 2020

وزارت سائنس وٹیکنالوجی اور وزارت صحت نے آج الیکٹرو میڈیکل آلات کی مقامی سطح پر تیاری سے متعلق مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے۔
اس سلسلے میں ایک تقریب کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسلام آباد میںہوئی۔
یادداشت کے تحت یہ اقدام ملک میں الیکٹرو میڈیکل آلات بنانے والوں کیلئے اس شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے اہم سنگ میل ہوگا۔
اس وقت آلات ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کئے جارہے ہیں اور 15وینٹی لیٹرز تجربات کے مختلف مراحل میں ہیں۔
PEC کی جانب سے چار وینٹیلیٹرز کا تجرباتی کام رواں ہفتے کے اختتام پر مکمل کرلیا جائیگا۔
اس موقع پر سائنس وٹیکنالوجی کے وزیر چودھری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان کورونا سے بچائو کیلئے حفاظتی سازوسامان برآمد کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ ڈالر مالیت کے برآمد آرڈر التواء کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انکی وزارت ملک کی آلات جراحی تیار کرنیوالی کمپنیوں کے ساتھ تعاون بھی بڑھائے گی۔