Thursday, 19 September 2019, 01:22:16 pm
ترکی نے روسی میزائل دفاعی نظام کی خریداری کیخلاف امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد مسترد کردی
June 11, 2019

ترکی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ایوان نمائندگان میں ترکی کی جانب سے روسی دفاعی نظام کی خریداری کی مذمت اور اس پرپابندیاں عائد کرنے پر زوردینے سے متعلق قرارداد دھمکی آمیز ہے جو اس کیلئے ناقابل قبول ہے۔

ترکی کی وزارت خارجہ نے آج استنبول میں ایک بیان میں کہاکہ قرارداد میں من گھڑت اور بے بنیاد الزامات عائد کرکے ترکی کی خارجہ پالیسی اور عدالتی نظام کو بدنام کیاجارہاہے۔

اس سے قبل امریکہ کے ایوان نمائندگان میں مئی میں امریکہ ترکی اتحاد پرتحفظات کے حوالے سے ایک قرارداد پیش کی گئی تھی جس پر اتفاق رائے کیاگیا تھا ۔

قرارداد میں ترکی پرزوردیاگیا ہے کہ وہ روس کے S-400 میزائل کے دفاعی نظام کی خریداری منسوخ کرے بصورت دیگر پابندیوں کیلئے تیار رہے جو جولائی میں لگائے جانے کا امکان ہے ۔