Friday, 18 October 2019, 10:54:27 am
سمندری حدود کے تحفظ کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے ہروقت تیار ہیں،سربراہ پاک بحریہ
June 11, 2019

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کہاہے کہ بحریہ ملک کی سمندری حدود کے تحفظ کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے ہروقت تیار ہے۔

انہوں نے یہ بات منگل کے روز اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ایک کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کہاکہ پاک بحریہ کو چاروں جہتوں میں ناقابل تسخیر قوت بنایاجارہا ہے پاک بحریہ کے سربراہ نے بحریہ اور اس کے جاری منصوبوں کے بارے میں اپنے وژن پرروشنی ڈالی۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں ایک قوم کی حیثیت سے چین پاکستان اقتصادی راہداری اور گوادر کی بندرگاہ سے متعلق اپنے سمندری وسائل کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔

ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کورس کے شرکاء کو مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے اسلام اور نظریہ پاکستان سے رہنمائی حاصل کرنے پر زوردیا ۔