Wednesday, 26 June 2019, 08:55:32 pm
صدر کا پاکستان اور روس کے درمیان کثیر الجہتی اسٹرٹیجک اشتراک عمل کی ضرورت پر زور
June 11, 2019

فائل فوٹو

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان خطے اور دنیا بھر میں قیام امن کی غرض سے باہمی احترام اور دوطرفہ مفادات کی بنیاد پر قریبی ، دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات قائم ہیں۔

روسی فیڈریشن کے قومی دن کے موقع پر صدر ولادی میرپیوٹن کو اپنے مبارکباد کے خط میں انہوں نے کہا کہ پاکستان آئندہ برسوں کے دوران تمام شعبوں میں دونوں ملکوں کے عوام کے فائدے کیلئے پائیدار ، فائدہ مند اور کثیر الجہتی سٹرٹیجک شراکت داری کے قیام کا خواہاں ہے۔

صدر نے روسی صدر کی صحت اور خوشیوں اور روسی فیڈریشن کے عوام کی جاری ترقی وخوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔