Thursday, 25 April 2024, 08:55:52 am
حکومت نے ملک میں صنعتی زبوں حالی کا عمل روک دیا ہے:داؤد
June 11, 2019

مشیر تجارت رزاق داؤد نے گزشتہ دس ماہ کے مثبت اقتصادی اشاریوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے موثر اقتصادی اصلاحات کے نتیجے میں ملک میں صنعتی زبوں حالی کا عمل روک دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے برآمدات کے فروغ کے لئے ٹیکسٹائل اور پیداواری شعبوں سمیت مقامی صنعتوں کے لئے بڑے پیمانے پر مراعات کا اعلان کیا ہے تاکہ آمدن میں اضافے کے لئے برآمدات کو فروغ دیا جائے۔مشیر تجارت نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں، بحرالکاہل اور شمالی امریکہ کے ملکوں سمیت عالمی منڈیوں تک رسائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.