Saturday, 20 April 2024, 07:32:24 pm
حکومت لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے:بزدار
June 11, 2019

File Photo

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

آج (منگل) لاہور میں ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ترقی اور خوشحالی کے عمل میں کسی کو کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کرنے دیں گے اور لوگ ملک میں مثبت تبدیلی محسوس کریں گے۔عثمان بزدار نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی نااہلی اور ناقص پالیسیوں کے باعث پاکستان کو مالیاتی بحران کا سامنا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.