Friday, 29 March 2024, 03:36:54 pm
حکومت بجٹ دستاویزکوبہتربنانےکیلئے حزب اختلاف کی تجاویز کاخیرمقدم کرےگی:معاون خصوصی اطلاعات
June 11, 2019

اطلاعات و نشریات کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بجٹ غریب دوست ہوگا جو ملک کے پسماندہ طبقے کیلئے وزیراعظم کی سوچ کی عکاسی کر ے گا۔ آج اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت اور حزب اختلاف کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی بہتری کیلئے مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ دستاویز کو بہتر بنانے کیلئے حزب اختلاف کی تجاویز کاخیرمقدم کرے گی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاک فوج کی جانب سے رضا کارانہ طورپر اپنی تنخواہوں میں اضافہ نہ لینے کو بھی سراہا۔

 

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.