Thursday, 19 September 2019, 02:11:45 pm

مزید خبریں

 
فاروق حیدرکی آزادکشمیرکارخ کرنےوالےسیاحوں کوبہترسہولتوں کی فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت
June 11, 2019

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر کا رخ کرنے والے سیاحوں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ مظفر آباد میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے تمام دس اضلاع کے سیاحتی حکام اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ سیاحوں سے متعلق تما م معاملات کی نگرانی کریں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے تینوں ڈویژنوں کے کمشنروں کو بھی ہدایت کی کہ سیاحوں کی سہولت کیلئے اپنی انتظامیہ کو متحرک کریں۔