Sunday, 25 August 2019, 10:44:43 am
دیامر: جیپ دریائے سندھ میں گرنے سے 13افراد ڈوب گئے
June 11, 2019

دیامر میں آج چلاس جانے والی ایک ٹویوٹا جیپ دریائے سندھ میں جاگری جس سے تیرہ افراد ڈوب گئے۔ذرائع کے مطابق دریا سے سات لاشیں اور تین زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے جنہیں ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چلاس منتقل کردیا گیا ہے۔ ریڈیو پاکستان گلگت کے نمائندے نے بتایا کہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔