Thursday, 19 September 2019, 01:17:31 pm
اگر امریکہ نے تجارتی محاذ آرائی میں اضافہ کیا تو اسے سخت جواب دیاجائے گا ، چین
June 11, 2019

چین نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے تجارتی کشیدگی بڑھانے کی صورت میں سخت رد عمل دیا جائے گا۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان گینگ Shuang نے بیجنگ میں یہ ردعمل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اس ماہ اس دھمکی کے بعد دیا جس میں کہا گیا ہے کہ اگر اوساکا میں ہونے والی جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کے موقع پر صدر شی جن پنگ کے ساتھ تجارتی مذاکرات پر پیشرفت نہ ہوئی تو مزید محصولات عائد کئے جائیں گے۔

تاہم چین نے ابھی جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کے موقع پر صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات کی تصدیق نہیں کی۔