پنجاب کے نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے فرائض کی ادائیگی پر پولیس اہلکاروں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے آج صبح لاہور کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر پولیس اہلکاروں کی لگن، تندہی عزم اور حوصلے کو سراہا۔ انہوں نے پولیس افسروں کو ہدایت کی کہ وہ عدم برداشت کی پالیسی کے تحت شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کریں اور شہریوں کے معمولات زندگی میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں۔