Friday, 29 May 2020, 11:49:09 am
ترقی کیلئے ٹیکنالوجی کے شعبے کا کردار بے حد اہم ہے، صدر
May 11, 2020

صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت کو ہدایت کی ہے کہ دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ کی دستیابی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ معاشی اور ٹیکنالوجی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے آئی ٹی بیسڈ سولیوشنز تیار کئے جائیں۔

انہوں نے پیرکے روز اسلام آباد میں ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ معیشت، تجارت، برآمدات، تعلیم ، تعمیرات، زراعت دیگر شعبوں میں ترقی کیلئے ٹیکنالوجی کے شعبے کا کردار بے حد اہم ہے۔

صدر نے بیرون ملک سے تعلیم یافتہ پاکستانی ماہرین کے ذریعے اس اہم سیکٹر کی ترقی پر زور دیا۔

دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ کی بہتر کوریج کے حوالے سے صدر نے متعلقہ وزارت کو کوریج کو بہتر بنانے کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی تاکہ طلبہ کو بلاتعطل انٹرنیٹ فراہم کیا جا سکے۔