Friday, 29 March 2024, 07:48:01 pm
فاروق حیدرکی بھا رت کی جانب سے آزادجموں وکشمیراورگلگت بلتستان کواپنا علاقہ قراردینےکےاقدام کی شدیدمذمت
May 11, 2020

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجا فاروق حیدر خان نے بھارت کی جانب سے اپنے سرکاری نشریاتی اداروں کے خبروں میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے بارے میں موسمیاتی رپورٹ نشر کرنے کا آغاز کرنے اور انہیں اپنے علاقے قرار دینے کے اقدام کی شدیدمذمت کی ہے۔ مظفر آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی اقدام کو اس کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے مذموم عزائم سے مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کر سکتا اور شکست اس کا مقدر ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لئے ان سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری کرے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.