Tuesday, 02 June 2020, 09:51:17 am
اُردو کے ممتاز افسانہ نویس سعادت حسن منٹو کا108واں یوم پیدائش
May 11, 2020

اردو کے ممتاز افسانہ نویس سعادت حسن منٹو کا آج(پیر) ایک سو آٹھواں یوم پیدائش منایاگیا۔

وہ گیارہ مئی 1912 کو بھارت کے شہر لدھیانہ میں پیدا ہوئے۔

ان کے مقبول افسانوں میں ٹھنڈا گوشت، کھول دو، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اس منجدھار میں اور بابو گوپی ناتھ شامل ہیں۔

انہوں نے افسانوں کی بائیس اور مضامین کی تین مطبوعات تحریر کیں، اس کے علاوہ ریڈیو ڈراموں کے پانچ سلسلے بھی قلمبند کئے ۔

وہ 18 جنوری 1955 کو لاہور میں انتقال کرگئے، ان کی عمر بیالیس سال تھی ۔

ادھر گوگل آج ان کے یوم پیدائش کے موقع پر ڈوڈل کے ذریعے انہیں خراج تحسین پیش کررہا ہے۔