Tuesday, 19 March 2024, 11:36:30 am
حکومت ٹیکنالوجی سےمتعلقہ منصوبوں کیلئےفنڈزکی فراہمی کےپروگرام کاآغازکررہی ہے:فواد چوہدری
May 11, 2019

سائنس وٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت ایک پروگرام کا آغاز کررہی ہے تاکہ ٹیکنالوجی سے متعلقہ منصوبوں کیلئے فنڈز فراہم کیے جاسکیں۔آج کراچی میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس سال اگست میں سائنس میلہ بھی منعقد کیاجائے گا جس کا مقصد نوجوانوں کو اپنی ایجادات پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ سابق حکومتیں موجودہ بدترین معاشی صورتحال کی ذمہ دار ہیں اور موجودہ حکومت معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار اور نظم ونسق کا نظام بہتر بنائے گی ۔انہوں نے کہاکہ زراعت میں مستقبل کی ضرورت کیلئے ذرائع تلاش کرنے پینے کے صاف پانی کی فراہمی صنعتوں اور تعلیم کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.