Saturday, 25 May 2019, 09:04:37 pm

مزید خبریں

 
عالمی برادری بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرانے کیلئے دبائو ڈالے، راجہ فاروق حیدر
May 11, 2019

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرانے کیلئے دبائو ڈالے۔

انہوں نے ہفتے کے روز مظفر آبادمیں جاری ایک بیان میں کشمیری مسلمانوں کو نماز تراویح کی ادائیگی سے روکنے پر بھارت کی فورسز کی شدید مذمت کی۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عالمی برادری کے منتظر ہیں کہ وہ مداخلت کرے اور اپنا اثرو رسوخ استعمال کرے کیونکہ بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق کو سلب کررکھا ہے۔

راجہ فاوق حیدر نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ حریت رہنمائوں شبیر احمد شاہ' یاسین ملک اور دیگرک فوراً رہا کرے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں روزانہ کی بنیاد پر تلاش کی کارروائیوں سے کشمیریوں کی مذہبی فرائض کی ادائیگی میں خلل پڑ رہا ہے۔

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔