بلوچستان کے تمام اضلاع میں اتوار سے پولیو کے خاتمے کی مہم شروع ہوگئی ہے جو پانچ دن جاری رہے گی۔
بلوچستان کے ہنگامی مرکز کے رابطہ کارRashid Razzaq نے ریڈیو پاکستان کے کوئٹہ کے نمائندے کو بتایا کہ مہم کے دوران پانچ سال کی عمر تک کے چوبیس لاکھ سے زائد بچوںکو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے دس ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کوپولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گی۔