Wednesday, 24 April 2024, 09:01:46 pm
متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کا پاکستان کے سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کااظہار
April 11, 2019

سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں نے پاکستان کے سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

آج اسلام آباد میں مبادلہ پٹرولیم کے چیف ایگزیکٹو افسر مصباح الکبی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

 اس موقع پر مبادلہ پٹرولیم کے چیف ایگزیکٹو افسر نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں مہم جوئی کی سیاحت فروغ پارہی ہے اور پاکستان میں ایسی سیاحت کےلئے بہترین مواقع موجود ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.