Monday, 22 April 2019, 11:06:33 am

مزید خبریں

 
بھارت پلوامہ واقعے بارے قابل عمل ثبوت فراہم کرنے میں ناکام ہوگیا ہے،تجزیہ کار
April 11, 2019

معزوف تجزیہ کاروںنے کہا ہے کہ بھارت میں بی جے پی کی حکومت کی جنگی جنون پر مبنی پالیسیوں سے علاقائی امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

آج رات ریڈیو پاکستان کے خبروںاور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت پلوامہ واقعے میں قابل عمل ثبوت فراہم کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات عائدکرنا بھارت کا وطیرہ ہے جبکہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تمام تصفیہ طلب مسائل حل کرنے کا واحدراستہ ہے مذاکرات ہیں۔تجزیہ کاروں نے ڈاکٹر منظور خان آفریدی' ڈاکٹر ہما بقائی' ڈاکٹر آمنہ محمود' ڈاکٹر فاروق حسنات اور اے زیڈ ہلالی شامل تھے۔