Monday, 22 October 2018, 02:02:01 am
طلباء کو مقامی سطح پر معیاری تعلیم کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے،سردار مسعود
April 11, 2018

آزاد جموں کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ طلباء کو مقامی سطح پر اعلیٰ اور معیاری تعلیم کی فراہمی اور ان کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے کے قابل بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔انہوں نے یہ بات بدھ کے روز ترار میں راولاکوٹ یونیورسٹی پونچھ کے ذیلی کیمپس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔