Thursday, 26 April 2018, 11:47:18 pm
تعلیم ملک کے اقتصادی استحکام میں اہم کردار ادا کرتی ہے،گورنر سندھ
April 11, 2018

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ تعلیم ملک کے اقتصادی استحکام ' ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے یہ بات پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کے روز کراچی میں ان سے ملاقات کی۔انہوں نے جدید تقاضوں کے مطابق نصاب تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔رانا مشہود نے اس موقع پر گورنر کو پنجاب میں سکول کی سطح پر تعلیم کے فروغ' نصاب کی تیاری اور نوجوانوں کو کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کی طرف لانے کے لئے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔